کراچی۔ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کو ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اگرچہ ٹیم کی کارکردگی کیسی بھی رہے۔پی سی بی کے بھروسہ ذرائع کے مطابق معین کو حال ہی میں پی سی بی چیئرمین کے ساتھ ملاقات کے دوران بتا دیا گیا ہے کہ بطور چیف سلیکٹر اب ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع نے کہامعین کو عالمی کپ کے بعد عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ شہریارخان نے اپنے ساتھیوں سے کہہ دیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کو دستیاب امیدواروں کے انٹرویو شروع کریں۔اس نے کہاشہریار نے گزشتہ ہفتے ہندوستان کے جانے سے پہلے یہ ہدایات دی تھی کہ اہم سلیکٹر اور کمیٹی کے تین چار ارکان کیلئے انٹرویو شروع کئے جائیں۔معین کی جگہ لینے کے مضبوط دعویداروں میں سابق قدآور وس
یم باری اور محسن خان شامل ہیں۔معین کو پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے واپس بلا لیا تھا جب یہ پایا گیا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے پہلے کرائسٹچرچ میں ایک کوسینو گئے تھے۔ وہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ہندوستانی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں شہریار خان نے کہا کہ ملکی حالات میں بہتری آرہی ہے جس پر انہیں امید ہے کہ اگلے 5 سالوں میں پاکستان بھی ہندوستان کی میزبانی کرسکے گا جب کہ رواں سال 2 چھوٹی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں جس کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ شہریار خان کا کہنا تھاکہ کراچی اور لاہور غیر ملکی ٹیموں کے دورے کے لیے آئیڈیل ہیں جہاں کرکٹ اسٹیڈیمز کے اطراف کا علاقہ باآسانی محفوظ بنایا جاسکتا ہے جب کہ اسی طرح کی سہولیات ملتان اور فیصل آباد میں بھی مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 3مارچ 2009 کو دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کردیا تھا جس کے بعد سے ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔