دْبلا پتلا اور اسمارٹ نظر آنا ہر عورت کا خواب ہوتا ہے لیکن بہت کم خواتین قدرتی طور پر سلم اور اسمارٹ ہوتی ہیں لہذا انہیں اپنا وزن گھٹانے کیلئے کوئی خاص جتن نہیں کرنے پڑتے، ورنہ زیادہ تر خواتین یہی شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ کھانے پینے میں ذرا سی بے احتیاطی برتنے پر وہ فوری موٹاپے کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اس لئے وزن کنٹرول میں رکھنے کی خاطر کھانے پینے میں احتیاط لازم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تھوڑی بہت ورزش اور پیدل چلنا بھی ضرو
ری ہے، لیکن ایک اور اہم بات یہ ہے کہ آپ کو فٹنس کے موضوع سے متعلق آگاہی رکھنی چاہئے یعنی دنیا بھر میں اس موضوع سے متعلق کی جانے والی نئی نئی اسٹڈیز اور تحقیقات کی خبر رکھیں تاکہ ان سے فوری استفادہ کرسکیں۔ یہ نت نئی تحقیقات انتہائی مفید تو ہوتی ہی ہیں لیکن کبھی کبھی حیران کردینے کی حد تک آسان بھی ہوتی ہیں اور ہم یہی سوچتے رہ جاتے ہیں کہ ایسی کوئی تحقیق پہلے ہی کیوں نہ کرلی گئی! اسی لئے آج ایک ایسی ہی تازہ ترین تحقیق کی روشنی میں چند پھل کھانے کی تجویز آپ کیلئے حاضر ہے تاکہ آپ اس سے بھرپور فیض اٹھاسکیں۔سیب : یہ ایک ایسا پھل ہے جس کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں، لہذا ایک سیب روزانہ کھانا، بیماریوں کو تو دور بھگاتا ہی ہے لیکن جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ سیب وزن گھٹانے کے سلسلے میں بھی نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اس لئے چھلکے سمیت سیب روزانہ کھائیں، یہ جسم کی فاضل چربی پگھلانے میں مدد دے گا۔ سائنس دانوں کو ریسرچ کی مدد سے معلوم ہوا کہ سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا ایک جز زائد چربی بننے سے روکتا ہے جس کے نتیجے میں وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔نارنگی: نارنگی بھی ایسا پھل ہے جس میں موجود مرکبات کولیسٹرول گھٹاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مرکبات کولیسٹرول گھٹاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسے کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے، لہذا پھلوں اور سبزیوں کی ہفتہ وار خریداری کرتے ہوئے نارنگیاں لینا نہ بھولیں!ناشپاتی :ہوسکتا ہے کہ آپ نے ناشپاتی کو کبھی قابل توجہ نہ سمجھا ہو، لیکن بہت سے افراد ناشپاتی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ اس پھل کو سیب کا متبادل بھی کہا جاتا ہے اور چونکہ یہ سیب کے مقابلے میں قدرے سستا ہوتا ہے، اس لئے غریبوں کا سیب بھی کہلاتا ہے۔ ناشپاتی میں اینٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ چند اور مفید اجزاء بھی پائے جاتے ہیں اور جو خواتین کا وزن کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ سو، اپنی فروٹ باسکٹ میںناشپاتی کا اضافہ ضرور کریں۔