نئی دہلی، 3 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی گوپی ناتھ منڈے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔مسٹر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنے دوست کی بے وقت موت سے انتہائی غمزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر منڈے ایک سچے عوامی لیڈر تھے اور انہوں نے عوام کی زبرست خدمت کی ہے۔ ان کے انتقال سے ملک اور پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثناء بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مسٹر منڈے غریبوں اور کسانوں کی فکر کرتے تھے۔ یہ ناقابل تصور حادثہ ہے جس کی وجہ
سے بی جے پی کا ہر کارکن غمگین ہے۔