پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ خود کو “پردھان سیوک” کہنے والے کے اندر ایسی ایک بھی خوبی موجود نہیں ہے ۔ مسٹر لالو یادو نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹ پر لکھا ہے کہ پردھان سیوک ہونے کے لئے درکار گنہگاروں کو سزا دینا،۔ ہر کسی کو ساتھ لے کر چلنا، انصاف کرنا، کسی کے ساتھ تفریق نہ کرنا اور ملک کا تحفظ کرنا، کیا ان پانچ میں سے کوئی ایک بھی خوبی وزیراعظم کے اندر موجود ہے ؟قبل ازیں منگل کے روز بھی مسٹر یادو نے ٹوئٹ کے ذریعے بی جے پی اور وزیراعظم پر حملہ کیا تھا۔ ٹوئٹ میں آر جے ڈی کے صدر نے سوالیہ لہجہ میں لکھا ہے “ کہاں گیا بی جے پی کا ترقی کا ایجنڈا؟ بتا؟ یہ بہار ہے جملہ بابو یہاں کے بیدار عوام تمہاری اوچھی حرکتوں سے بخوبی واقف ہیں”۔