نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطن کو رکشابندھن کی مبارکباد دی اور خواتین و بچوں سے راکھی بندھوائی۔مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکشابندھن کے موقع پر اہل وطن کو نیک خواہشات پیش کیں۔وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ایک پروگرام میں رکشابندھن کے موقع پر معاشرہ کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے ان سے ملاقات کرکے انہیں راکھی باندھی۔اس موقع پر وزیراعظم نے بچوں کو آشیرواداور نیک خواہشات دیں۔