نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے جنتر منتر پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے سابق فوجیوں سے ملنے کے لئے اپنے پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا کو بھیجا ہے ۔ یہ فوجی مسلح فوج کے لئے ایک رینک ایک پنشن اسکیم کے جلد نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایک روز قبل ہی دس سابق فوجی سربراہان نے وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کررہے سابق فوجی جوانوں کے خلاف پولیس کی کارروائی پرناراضگی ظاہر کی تھی۔
سابق فوجی جوانوں کے متحدہ فورم کے ایک ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر مشرا نے سابق فوجی جوانوں کے رہنماوں پر زور دیا کہ وہ لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کردیں۔
ترجمان نے کہا کہ احتجاج کررہے سابق فوجیوں نے مسٹر مشرا کو صبر وتحمل کے ساتھ سنا لیکن او آر او پی کے نفاذ پر اپنا احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔