نئی دہلی، 30اکتوبر(یو این آئی)وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آندھرا پردیش کے ضلع محبوب نگر میں ہونے والیبس حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اس حادثہ میں 45مسافر apہلاک ہوگئے ۔
وزیر اعظم منموہن سنگھ نے محبوب نگر میں صبح ایک بس میں آگ لگ جانے کے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے متوفین سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب50 مسافروں کو لے کر جانے والی یہ بس ایک پلیا سے ٹکراگئی۔اس کے بعد ڈیزل کی ٹنکی میں آگ لگ گئی۔
آگ اتنی تیز تھی کہ اس سے قبل کہ بس میں سورہے مسافرکچھ سمجھ پاتے،اس نے پوری بس کو اپنی زد میں لے لیا۔ بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر نصف جلی ہوئی حالت میں بس سے نکال لئے گئے۔ ان کے علاوہ سبھی مسافر جل کر ہلاک ہوگئے۔