فروخ آباد(نامہ نگار)اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے بودھ دھرم استھلی سنکساکو ایک ثقافی وراثت بتائے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کے آس پاس کی زمین خرید کروہاں ایک بودھک اسمارک بنایاجائے گا۔ضلع کے سنکیسا واقع بودھ مقام پر اپنے تین روزہ دورے پرآئے تبتی بودھ پیشوادلائی لامہ سے آج دوپہر سوابارہ بجے ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو ہیلی کاپٹرسے ملنے پہنچے ۔وزیراعلیٰ مذہبی پیشوادلائی لامہ سے ملنے رائل ریزیڈینس ہوٹل پہنچے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں دلائی لامہ سے یہاںملنے آیا ہوں جہاں ان کے ڈیڑھ سارے عقیدت مند آئے ہوئے ہیں کسی وجہ سے میں کل نہیں آیاپایا انھوںنے کہا کہ آج سیکولر لوگوںکو اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔الگ الگ مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں۔