لکھنؤ۔ اترپر دیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے آج یہاں راج بھون میں ریاستی گورنر جناب رام نائک سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ نے ریاست میں جذام کنٹرول اور جذام مریضوں کی بازآبادکاری کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر مسٹر یادو نے مسٹر نائک کو جذام مریضوں کے علاج اور ان کی بازآبادکاری کی سمت ریاستی حکومت کی کوششوں کی معلومات فراہم کرائیں۔ ملاقات میں گورنر اور وزیراعلیٰ نے دیگر ریاستوں کی طرح اترپر دیش کا بھی ایک دن تقریب کے طور پر منا ئے جانے کے سلسلے میں بھی تبا دلۂ خیال کیا اس کے تحت ۲۴ ؍جنوری کو ’اتر پر دیش دیو س ‘منعقدکر نے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی ۔معلوم ہو کہ اس طرح کے انعقاد سے جہاں ایک جانب ملک اور دنیا میں رہنے والے اترپر دیش کے افراد کی ریاست سے وابستگی مزید عمیق ہوگی وہیں دوسری طرف یہ رشتہ ریاست کی ترقی میں ان کی حصہ داری حاصل کرنے کا ایک موثر ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔