لکھنؤ(نامہ نگار)۔وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے آج فیروزآباد کے رکن اسمبلی ہری اوم یادو کے رہائش گاہ پہونچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلپوشی کی۔وزیر اعلیٰ نے آنجہانی کی روح کی تسکین کی تمنا کرتے ہوئے غمزدہ کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر وزیرسیاسی پنشن ڈاکٹرراجیندر چودھری اور وزیر اسٹامپ اور عدالتی فیس رجسٹریشن راجا مہیندر اری دمن سنگھ رکن پارلیمنٹ اکشے یادو بھی موجود تھے۔