تحفہ میں مانگیںگی ریاستی ملازمین کا درجہ
لکھنو¿:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوکو رکشا بندھن پر راکھی باندھ کر آنگن باڑی ملازمائیں تحفہ میں ریاستی ملازمین کا درجہ مانگیں گی۔ گومتی ندی میں جل سمادھی کے بعد بھی مطالبات پر کارروائی نہ ہونے سے ناراض ملازماو¿ں نے بدھ کو یہ فیصلہ لیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر اطفال ترقیات مقوی غذا آنند کمار کو عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
ملازماو¿ں نے بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ڈائریکٹر کی چار برس کی مدت کار کی غیر جانبدار ایجنسی سے جانچ کرانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیس نکاتی مطالبات پر مناسب کارروائی ہونے کے بعد ہی تحریک ختم ہوگی۔ گومتی کے ساحل واقع لکشمن میلہ میدان پر منگل سے چل رہے غےر معینہ مدت کی تحریک پر بدھ کو گورکھپور، مہاراج گنج اور دیوریا ضلع کی ملازمائیں شامل ہوئیں۔ اس دوران خاتون آنگن باڑی ملازمین یونین کے صدر گریش پانڈے نے ڈائریکٹر آنند کمار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چار برس سے ڈائریکٹر کے ذریعہ ملازماو¿ں کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔
ادھر انتظامیہ نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر کی چار برس کی مدت کار کی جانچ میں یادو سنگھ سے بڑی بدعنوانی سامنے آئے گی۔ انہوں نے ریاستی ملازمین کا درجہ نہ ملنے پر ملازماو¿ں کو دس ہزار اور معاون ملازماو¿ں کو پانچ ہزار روپئے فی ماہ شرح تنخواہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو سنت کبیر نگر، سدھارتھ نگر اور بستی ضلع کی ملازمائیں تحریک میں شامل ہوں گی۔