ہاپوڑ(نامہ نگار)ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا حکم ہے کہ افسران صبح دس بجے سے ۱۲ بجے تک اپنے دفتر میں عوام کے مسائل کی سماعت کرتے ہوئے انہیں حل کریں لیکن ضلع کے افسران کیلئے وزیراعلیٰ کے احکامات کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔ عوام کے مسائل سننے کیلئے افسران دفتر سے ندارت رہتے ہیں جس کی وجہ سے فریادی مایوس ہوکر واپس چلے جاتے ہیں۔
افسران کے رویے سے ریاستی حکومت کی شبیہ خراب ہورہی ہے۔