چندوسی(نامہ نگار)۔وزیر اعلیٰ اکھیلش داس یادو نے تنظیم کے عہدے داران کو عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے ذریعہ گذشتہ ۸۲ماہ میں مختلف عوامی بہبوداسکیمیں اورپروگرام شروع کئے گئے ہیں۔جن کافائدہ ضرورت مندافراد تک پہنچانے کی ذمہ داری سرکاری افسران اور ملازمین کی ہے وہیں سماج وادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میںتعاون دیں۔ انھوںنے کہا کہ اس بات کویقینی بنایاجائے کہ ضرورت مندافراد اسکیموںسے محروم نہ رہیں۔ جنتا دربار میں عوام کے ذریعہ یہ بتایا جاتا ہے کہ مختلف مقامات پرضرورت مندافراد کے ساتھ انصاف نہیں کیاجاتااور لوگوںکواپنے مسائل حل کرانے کے لئے دردر بھٹکناپڑتا ہے ۔ اس لئے عوام کے مسائل کوحل کرنا
پارٹی کے عہدیداران وکارکنان کافرض ہے۔ انھوںنے کہا کہ ہر ماہ کے دوشنبہ کواسمبلی حلقہ پارٹی کے دفتر پرمسائل کی معلومات حاصل کرنے کادن مقرر کیا جارہاہے ۔ اس دن علاقے کے لوگ اپنے مسئلے کی اطلاع زبانی یا تحریری طور پر دے سکتے ہیں۔ اسمبلی حلقہ دفترپررکن اسمبلی یاسابق رکن اسمبلی واسمبلی حلقہ صدر اور تنظیم کاایک عہدیدار صبح دس بجے سے دو بجے تک لازمی طور پرموجود رہتے ہوئے عوام کے مسائل معلوم کریں گے ۔تمام اسمبلی حلقہ علاقوںکے پارٹی دفافتر میںشکایات کی تفصیل ایک رجسٹر میں درج کی جائیں گی ۔ رجسٹر میں کارروائی بھی درج کی جائے گی۔ اس طرح ضلع ومہانگر دفاترمیں بھی شکایات حل کرنے کی تفصیل کےلئے رجسٹر رکھاجائے گا۔ مذکورہ ہدایات کے مطابق متاثرہ افراد کو لکھنو¿ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور پارٹی کے تعاون سے ان کے مسائل حل کردئے جائیں گے ۔