بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف وتفویض اختیارات تھاور چند گہلوت کے بیٹے نریندر گہلوت کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر چوہان نے خدا سے آنجہانی کی روح کی شانتی اور ان کے گھر والوں کو صبرجمیل عطا کرنے کی آرزو کی ہے ، نریندر گہلوت کا آج ناگدا میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ان کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے بھی نریندر گہلوت کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ انہو ں نے تھاور چند گہلوت اور ان کے کنبے کے اراکین کو صبر جمیل عطا کرنے کی خدا سے دعا کی۔