پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج پٹنہ ہوائی اڈے پر گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کو گلدستہ دے کر الوداع کہا۔
مسٹر ترپاتھی نے بھی وزیر اعلی سمیت وہاں موجود تمام عہدیداروں کاشکریہ ادا کیا۔
وزیراعلی نیتش کمار کے علاوہ ریاست کے چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ، پولیس ڈائریکٹر جنرل پ¸ کے ٹھاکر، پرنسپل سکریٹری (کابینہ) شیشیر سنہا، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری برجیش مھروترا، ایڈیشنل پولیس انسپکٹر جنرل سالین، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر ایس پرتبھا ورما اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس ویبھو نے بھی گلدستہ دے کر مسٹر ترپاٹھی کوالوداع کہا۔