نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملیشیا اور کرغستان کے یوم آزادی پر دونوں ملکوں کے عوام کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔مسٹر نریندر مودی نے آج یہاں ایک پیغام میں کہاکہ” میں یوم آزادی کے موقع پر ملیشیا کے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ملیشیا ساتھ ہمارے بہت گہرے تعلقات ہیں”۔ایک سرکاری ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے ایک دوسرے پیغام میں کرغزستان کے یوم آزادی پر وہاں کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی ۔
انھوے نے اس سلسلے میں ایک پیغام میں کہا کہ”میں یوم آزادی کے موقع پر کرغزستان کے لوگوں کو دل کی گہرائی سے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرغزستان وسطی ایشیا میں ہندوستان ایک کا اہم شراکت دار ہے “۔ انہوں نے کہا ہے کہ ” میرا حالیہ دور ہ کرغستان مختلف شعبوں میں ہندوستان اور کرغستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لئے بہت منافع بخش رہا ہے ۔