پٹنہ:بہار اسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی بہار کے اپنے دو روزہ دورے پر پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ پٹنہ کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ آج صبح تقریباً 10 بجے اترا جہاں بی جے پی کے کئی سینئر رہنماں نے ان کا استقبال کیا۔ کچھ وقت رکنے کے بعد وزیر اعظم مونگیر میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعظم مونگیر کے علاوہ آج سمستی پور، بیگوسرائے اور نوادہ میں بھی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد مسٹر مودی شام کو پٹنہ لوٹ آئیں گے اور راج بھون میں رات بسر کریں گے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم تین مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔