نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق مسٹر کیجریوال وزیر اعظم سے آ ج دوپہر ملاقات کریں گے ۔ چند دنوں قبل بھی وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا لیکن اس وقت ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسٹر کیجریوال دہلی سرکار کے سامنے کام کاج کے سلسلے میں درپیش دشواروں کے بارے میں تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ کئی امور پر وزیر اعلی اور لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے درمیان تکرار ہوچکی ہے ۔