نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب محترمہ شیخ حسینہ سے بات کی اور ڈھاکہ کے ریستوران میں ہونے والے حملے کی مذمت کی، جس میں 20 غیر ملکی باشندوں کی موت ہوگئی ہے ۔مسٹر نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ”مصیبت کی اس گھڑی میں ہندوستان اپنے بنگلہ دیشی بھائی بہنوں کے ساتھ ہے “۔ انہوں نے مزید کہا کہ “جمعہ کے حملے سے ہمیں سخت تکلیف ہوئی جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے وزیر ا[؟]عظم شیخ حسینہ سے بات کی اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی “۔