نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی سی سی ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف بدھ کو دلچسپ مقابلے میں جیت درج کرنے والی ہندستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر ٹیم انڈیا کو اپنی مبارک باد پیش کی۔ ہندستان نے جیسے ہی یہ مقابلہ جیتا، مسٹر مودی کا ٹیم انڈیا کے لیے ٹوئٹر پر مبارکبادی کا پیغام آ گیا۔ وزیر اعظم کے علاوہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی ٹیم انڈیا کو جیت پر مبارکباد دی۔ اس سے پہلے شاہ رخ خان میچ کے دوران کمنٹری کرتے نظر آئے ۔واضح رہے کہ ہندستان نے بنگلہ دیش کو ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے اب تک کے سب سے بڑے دلچسپ مقابلے میں بدھ کو ایک رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنا امکان مضبوط کر لیا ہے ۔