چنئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کیرالہ میں اگلے سال کے شرو ع میں ہونے والے قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ہندوستانی اولمپک یونین کے صدر این رام چندرن نے یہاں سالانہ عام اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ کیرل میں آئندہ قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔رام چندر نے کہا وزیر اعظم ان کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔کھیلوںکیلئے زیادہ تر بنیادی ڈھانچہ تیار ہو چکا ہے۔ گوا میں بھی بنیادی ڈھانچہ تیار ہو چکا ہے اور اب بس تکمیل ٹچ دینا باقی ہے۔