نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالا جاسکتا ہے ۔مسٹر مودی نے گجرات میں کل پٹیل براردی کی ریلی کے بعد ہونے والے تشدد پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تشدد سے کسی کا بھلا نہیں ہوسکتا بلکہ مل کر کام کرنے میں ہی سبھوں کا فائدہ ہے ۔
انہوں نے کہا ‘میں تمام شہریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ گجرات روزافزوں ترقی کی نئی بلندیاں چھو رہا ہے ۔تمام شہریوں کو اس میں حصہ دار بننا چاہئے ۔ جمہوریت کے وقار کی پاسداری تمام شہریوں کو کرنی چاہئے ۔