میلبورن۔کپتان مائیکل کلارک کی قومی کرکٹ ٹیم میں گرتی مقبولیت کو لے کر لگائی جا رہی قیاس آرائیوں کو روک دیتے ہوئے کوچ ڈیرین لیمن نے کہا کہٓ اسٹریلیائی کپتان ملک میں وزیر اعظم کے بعد دوسرا سب سے اہم عہدہ ہے اور سبھی چاہتے ہیں کہ وہ فٹ ہوکر جلد میدان پر واپسی کریں۔لیمن نے کہاوہ آسٹریلیا کا کپتان ہے۔ یہ وزیر اعظم کے بعد دوسرا سب سے اہم عہدہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا کپتان اچھی کارکردگی کرے۔
انہوں نے ایڈیلیڈ ریڈیو اسٹیشن سے کہاجب اس نے اچھا کھیل دکھایا تو اس نے ایڈیلیڈ میں سنچری لگایا اور ہم نے ٹسٹ میچ جیتا۔ وہ ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے پریشان تھا اور ہم نے خطرہ اٹھایا تھا۔ یہ تاریخ تھی لیکن ہم نے اچھے کے لیے ایسا کیا تھا اور تمام یہ جانتے ہیں۔لیمن نے کہاہم اپنے کپتان کو فٹ چاہتے ہیں۔ یہ ہر چار سال میں ہونے والے سب سے اہم ٹورنامنٹ سے پہلے بہت اچھی بات ہوگی۔ ہمیں عالمی کپ کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانا ہے اور پھر ایشز میں کھیلنا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ان کیلئے پوری طرح تیار رہے کیونکہ اس نے اس ٹیم کی بہت اچھی طرح س
رہنمائی کی ہے۔کلارک ہیمسٹرنگ کی چوٹ کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں پہلے ٹسٹ میچ میں کھیلنے کے بعد سے ہی باہر ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں اسٹیون اسمتھ نے ٹیم کی قیادت کی۔ کلارک کو ورلڈ کپ کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے اور ان کی واپسی کیلئے 21 فروری کی تاریخ طے کی گئی ہے۔
اس دن آسٹریلیا کو بنگلہ دیش سے لیگ مرحلے کا میچ کھیلنا ہے۔ لیمن کو اگرچہ امید ہے کہ کلارک انگلینڈ کے خلاف 14 فروری کو ہونے والے پہلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔ انہوں نے گریڈ کرکٹ کے ایک میچ میں 51 رنز بنا کر اپنی فٹنس پر ساتھ ساتھ ترقی کا بھی اشارہ دیا۔لیمن نے کلارک کی فٹنس کے بارے میں کہامیں اس سے تنگ آ چکا ہوں۔ مجھے بھی اس کی واپسی کا انتظار ہے۔ اس نے ہفتے کے آخر میں گریڈ کرکٹ میں حصہ لیا جو کہ اچھی بات ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں کھیلے اور مجھے اسے دیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہامیری اس سے بات ہوئی تھی اور گریڈ سطح کا میچ کھیلنے کے بعد وہ اچھا محسوس کر رہا تھا۔ اس کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہے اور اس کے وقت سے پہلے فٹ ہونے کی امید ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس نے بھی میڈیا میں ایسی بات کہی تھی۔وہیںآسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق کھلاڑی ڈیرن لہمن نے کہا ہے کہ وہ مائیکل کلارک کی فٹنس اور کپتانی کو لے کر مسلسل لگائی جا رہی قیاس آرائی سے پریشان ہو چکے ہیں۔ لہمن نے کہامیں کلارک پر مسلسل ہو رہی قیاس آرائی سے پریشان ہو چکا ہوں۔
میں خود ان کی واپسی کا انتظار کر رہا ہوں اور انہوں نے گریڈ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ آسٹریلیا کے کپتان ہیں اور وزیر اعظم کے بعد سب سے اہم عہدہ ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اچھا کھیلیں ۔ لہمن نے کہا میں نے کلارک سے بات کی ہے اور وہ ترقی کررہے ہیں۔ امید ہیں کہ وہ مشکات سے پہلے ہی واپسی کر لیں گے۔ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ کی چوٹ کی وجہ سے کلارک کو باہر ہونا پڑا تھا اور عالمی کپ میں واپسی کیلئے انہیں 21 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے مقابلے تک فٹنس ثابت کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔