لکھنؤ(بیورو)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو منگل کو لکھنؤ کے باشندوںکو ۳۷۶؍ایکڑ میں پھیلی متعدد سہولتوں سے آراستہ جنیشور مشرا پارک سپرد کریںگے۔ چیف سکریٹری آلوک رنجن نے بتایا کہ جنیشور مشرا پارک میں آمدورفت کیلئے چار میٹر چوڑے تقریباٍ ۵۰ء۱۰کلو میٹر طویل واک وے کی تعمیر کرائی جائے گی جس کے ذریعہ پارک کے سبھی حصوں واٹر باڈی اور تھیم پارک کے آمدورفت کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں آنے والے لوگوں کیلئے پانچ میٹر چوڑائی کا تقریباً ۱۸؍اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل سائیکل ٹریک بھی تعمیر کرایاجائے گا۔ پارک میںمجوزہ واک وے، جاگنگ ٹریک اور سائیکل ٹریک کے درمان واقع مقام کو گارڈن کی شکل میں فروغ دیاجارہا ہے۔