لکھنؤ۔حکومت اترپردیش نے وزیر اعلیٰ آفس کے کمپیوٹر کاری سے متعلق کاموں کیلئے دو کمپیوٹر پروگرامروں کے مین پاور کیلئے رواں مالیاتی سال میں ۵۷۵۹۹۴؍روپیہ ’نکسی‘ نئی دہلی کو دینے کیلئے منظور کئے ہیں۔ سکریٹریٹ انتظامیہ محکمہ سے جاری دو علاحدہ -علاحدہ سرکاری حکم ناموں کے ذریعہ یہ رقم منظور کی گئی ہے۔