فتحپور:زمین مافیاو¿ں کے ذریعہ آئے دن وکلاءپر کئے جارہے حملے اور قتل اور انتظامی سطح پر ہو رہے استحصال کے سلسلے میں وکلاءنے چار نکاتی مطالبات کی عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو بھیج کر مسائل کا تصفیہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
جمعرات کو دو درجن سے زائد مقامی وکلاءکا ایک نمائندہ وفد ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ کو مخاطب چار نکاتی مطالبات کی عرضداشت سونپ کر مطالبہ کیاکہ گزشتہ دنوں لکھنو¿ میںدن دہاڑے زمین مافیاو¿ں کے ذریعہ وکلاءکے قتل کے ملزمین پر مثبت کارروائی کئے جانے کے ساتھ ریاست میں وکلاءکے مکان اور زمین میں زمین مافیاو¿ں کے ذریعہ ہو رہے قبضے پر کارروائی کرنے اور عدالت احاطہ میں وکیلوں کے ساتھ بدسلوکی اور سر عام قتل کر دینا ، پولیس کے ذریعہ استحصال اور فرضی مقدمہ لگا کر جیل بھیج دئے جانے جیسے مطالبات پر کارروائی کئے جانے کی مانگ کی گئی ۔ اس موقع پر پروین کمار دویدی ، اجے سنگھ ، محمد شکیل اکبر ، اشتیاق حسین ، جتیندر سنگھ ، محمد اسلم ، کے پی سنگھ ، دنیش رائے زادہ وغیرہ موجود تھے۔