کانپور:ملک کے مانچیسٹر کے وقار سے مشہور صنعتی شہر کانپور دوبارہ اپنی قدیم شکل حاصل کرے اس کے لئے حکومت سنجیدہ ہے۔ کانپور بہت بڑا شہر ہے۔ یہاں پر صنعتی اکائیاں اور ٹینری آج بھی کافی تعداد میں ہے۔ جلد ہی کانپور میں میٹروکا کام شروع کیا جائے گا۔ بجلی سپلائی بغیر رکاوٹ کے جاری رکھنے کےلئے حکومت کوشاں ہے ۔ اس سلسلے میںللت پور میں قائم بجلی پلانٹ آئندہ بیس ستمبر تک چالو ہو جائےگا۔ افسران عوام کے تئیں اچھا رویہ رکھ کر ان کے مسائل کا تصفیہ کریں۔ مذکورہ خیال ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کانپور واقع بلو برڈ ٹھیم پارک کی افتتاحی تقریب میں ظاہر کئے۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
اور مسٹر پروین مشرا و پردیپ مشرا کے اس عمدہ کام کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ اس طرح کا پارک فروغ دے کر بچوں اور ان کے سرپرستوں کو گھومنے کا ایک بہترین مقام حاصل ہوا ہے اور اس سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ کانپور صنعتی شہر کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ کانپور میں پینٹ ، بسکٹ ، فلو رمل کافی تعداد میں چل رہی ہے۔ ان سے کافی مقدار میں حکومت کو ٹیکس ملتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سڑک ، بجلی کی سہولیات ،بہتری طبی سہولیات ، ادویات کی سہولیات ، مفت ایمبولنس سہولیات ، لوہیا گاو¿ں میں سولر بجلی اور طلبا اور طالبات کو مفت لیپ ٹاپ ، ڈیری ، مزدوروں کو مفت سائیکل ، ۱۰۹۰ پر فوری پولیس مدد کی سہولیات مہیاکرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ۱۴ اسمارٹ سٹی کا انتخاب کیا ہے۔ جس میں ایک کانپور بھی ہے۔ ہم کوشش کریںگے کہ جلد ہی کانپور میں میٹرو بھی آجائے اور سستی بجلی دستیاب کرانے کےلئے پنکی میں ایک پاور پلانٹ بھی لگایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کے کاموں سے سرمایہ داروں کا بھروسہ بڑھا ہے۔ اور ریاست میں جلد ہی نئی سرمایہ کاری بھی ہوگی ۔ اور اتر پردیش سب سے خوشحال ریاست بنے گی۔ انہوں نے ارونا کوری کے اسمبلی حلقہ میں آئی ٹی آئی بنانے کا اعلان بھی کیا۔ صحافیوں کے تئیں شکریہ ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کانپور پریس کلب کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بلو برڈ پارک کا بٹن دبا کر افتتاح کیا۔ اور افتتاح کے ساتھ ہی پارک واقع میوزکل فوارے ، نوجوان جوش اور سوچ کی تھیم کے ساتھ خوبصورتی بکھیرنے لگے ۔ اس موقع پر وزیر کپڑا اور ریشم صنعت شیو کمار بیریا نے بھی بڑی تعداد میں موجود لوگوں کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ۶۴برس کی تاریخ میں جو کچھ کانپور کو نہیں حاصل ہو اتھا وہ سب موجودہ حکومت نے کانپور کو دیا ہے۔