لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یاد ونے آج شام ریزرو پولیس لائن احاطہ میںمنعقد شری کرشن جنم اشٹمی پروگرام کا افتتاح شری کرشن کے مجسمہ پر گلپوشی اور چراغ روشن کر کے کیا۔ اس موقع پر پولیس مارڈرن اسکول کے بچوں کے ذریعہ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ اس کے بعد معروف گلوکار کشور چترویدی اور سواتی رضوی نے بھجن پیش کیا اور اسی کے ساتھ بھات کھنڈے سنگیت وشو ودیالیہ کے طلباء نے راس لیلا پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے ان پروگراموںکا لطف اٹھایا اور اس کی ستائش کی۔اس موقع پر سیاسی پنشن وزیر راجندر چودھری اور کاروباری تعلیم کے وزیر مملکت ابھیشیک مشرا، چیف سکریٹری آلوک رنجن، ڈی جی پی اے ایل بنرجی اور ڈائریکٹر اطلاعات
روپیش کمار موجود تھے۔