۴ جون کو ملتوی رہے گا ’جنتا دربار ‘
لکھنؤ(بیورو) اترپر دیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یا دو آئندہ بدھ کو ریا ست کے کسی ایک ضلع کا اچانک معائنہ کریں گے ۔ یہ اطلا ع ایک سر کاری ترجمان نے دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے نام کا اعلان ایک دن پہلے کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کے اچانک معائنے کا مقصد ریا ست کے عوام کے مسائل کو ان ہی کے ضلع میں سن کر ان کا تدارک ، مختلف ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا علم ، امن و قانون کی صورت حال کا جا ئزہ اور ضلعوں میں ضلع اور پولیس انتظامیہ کی کارکردگی کو پر کھنا ہو گا ۔تر جمان نے بتایا کہ اس وجہ سے بدھ کے روز ۴ جون ۲۰۱۴ کو وزیر اعلیٰ کی
لکھنؤ واقع سر کا ری قیام گاہ ۵ کالی داس ما رگ پر منعقد ہو نے والا’’جنتا کا دربا ر ‘‘ پروگرام ملتو ی رہے گا۔