لکھنؤ(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج یہاں اپنی سرکاری قیام گاہ پر منعقد’جنتا دربار‘ پروگرام میں عوام کے مسائل کو سنا اور ان کے نمٹارے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پریشانیوں کا جلد تصفیہ کیا جانا چاہئے۔ جنتا دربار میں موصول زیادہ تر درخواستیں پرائیویٹ علاج کیلئے مالی امداد فراہم کرنے، مکان الاٹمنٹ، پینے کے پانی، ناجائز قبضے ہٹانے، ملازمت اور مختلف تنازعات سے متعلق ہیں۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سبھی درخواستوں پر موثر کارروائی ک
ی ہدایت افسران کو دی ہے۔ جنتا دربار میں ریاست کے مختلف علاقوں سے آئی خواتین نے بھی اپنے مسائل سے وزیر اعلیٰ کو واقف کرایا۔ اس موقع پر کابینی وزیر راجندر چودھری ، وزیر مملکت نریندر ورما اور ڈاکٹر شیو پرتاپ یادو، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ راکیش گرگ، وزیر اعلیٰ کے مشیر آمود کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ شمبھو سنگھ یادواور قندھاری یادو سمیت حکومت و انتظامیہ کے دیگر سینئر افسر موجود تھے۔