لکھنو:وزیر اعلیٰ رہائش گاہ جارہیں آنگن باڑی ملازماوںکو پولیس نے لکشمن میلہ میدان سے باہر نکلتے ہی روک لیا پولیس کے ذریعہ روکے جانے پر ملازماوں نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ کافی دیر تک بحث کی ۔ بعد میں واپس جاکر دھرنے پر بیٹھ گئی ۔ آنگن باڑی ملازماو¿ں کے دھرنے کا آج ۱۴واں دن تھا ۔
ملازماو¿ں نے سابقہ میں کئے گئے اعلان کے مطابق یوم وزن مہم کا بھی بائی کاٹ کیا ۔ یونین کی جنرل سکریٹری نیلم پانڈے نے بتایاکہ آج ملازماو¿ں کودھرنے پر بیٹھے ۱۴ دن ہوگئے ہیں لیکن حکومت کاایک بھی نمائندہ ہماری خبر لینے نہیں آیا ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک وزیر اعلیٰ بھی اپنے اعلانات پر عمل نہیں کرائیں گے اور بدعنوان ڈائرکٹر کے خلاف ایک آزاد ایجنسی سے جانچ نہیں کرواتے جب تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا ۔