۸۷مستفیدین میں سے دس لوگوںکو دی گئی رکشوں کی چابی
اٹاوا: ڈوڈا کے ذریعہ ضلع کی نگرپالیکا پریشد کو انتخابی کام پور ا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہی رکشہ ڈرائیوروں کا انتخاب کیا گیا تھا جو تیس نومبر ۲۰۱۴ تک خود کے رکشہ مالک رجسٹرڈ بھی ہوں ۔ اسی کے تحت ضلع میں کل ۸۷ لوگ اہل پائے گئے تھے۔ نگر پالیکا پریشد اٹاوا کے تحت محمدمنو ، علی احمد ، انل تیواری ، چھیدی لال اور سندیپ و نگر پالیکا جسونت نگرمیں محمد جمیل احمد محمد اقبال ضمیر احمد لاکھن سنگھ اور اقبال حسین کو لکھنو¿ میں منعقد ایک تقریب کے دوران خود وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے انہیں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی چابی سونپی اور کہاکہ ای رکشہ چلانے سے انہیں محنت بھی کم کرنی پڑے گی اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ بقیہ مستفیدین کو ڈوڈا کے ذریعہ ہی رکشہ مہیاکرائے جائیں گے۔جن رکشہ ڈرائیوروں کو وزیرا علیٰ کے ذریعہ رکشہ دیا گیا ان ڈرائیوروں نے مسرت ظاہر کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں لکھنو¿ لے جاکر عزت کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ رکشہ دیا جائے گا۔ جن مستفیدین کو رکشوں کی چابیاں ملی ہیں ان کے رکشے ٹرانسپورٹ کے ذریعہ منگائے جارہے ہیں۔ یہاں آنے کے بعدانہیں رکشے سونپ دئے جائیں گے۔