لکھنؤ۔ (بیورو)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے ملازمین کے مکانوں کی غیر قانونی تعمیر کو فوراً توڑے جانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہدایت پر عمل درآمد کا جائزہ ۱۵ دن بعد لیا جائے گا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ میڈیامیں اس سلسلہ میں آئی خبروں پر س
خت رخ اختیار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیر کے خلاف موثر کارروائی کریں اور اس کی شروعات ان لوگوں سے کریں جن پر ایسی بے ضابطگیوں کو روکنے کی ذمہ داری ہے۔