لکھنؤ(نامہ نگار)سماجوادی پارٹی ترجمان راجیندر چودھری نے آج کہا ہے کہ ایس پی حکومت آنے کے بعد ریاست میں ترقیات کاماحول بنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ریاست کے عوام کو صحت ،سڑک ،پانی ،بجلی سمیت بنیادی سہولیا ت مہیا کرانے کے لئے کام
کررہے ہیں ۔ایکسپریس وے ،میڈیکل کالج ،اسپتال ،اسکول ،اسٹیڈیم کے لئے شہروں میں میٹرو ٹرین پر ریاستی حکومت تیزی سے کام کررہی ہے ۔ یہ سب کسی بھی ریاست کی ترقیات میں میل کا پتھرثابت ہونگے ۔ وزیر اعلیٰ نے ترقیات کے ایجنڈا کو اپنا کر زراعت ،توانائی ،فروغ انسانی وسائل ،طب اورصحت ،شہری ترقیات ،دیہی ترقیا ت ،کمزور طبقوں کے لئے سماجی تحفظ کو مؤثر بنانے کا کام کیا ہے ۔مسٹرچودھری نے کہاکہ نوجوان وزیر اع
یٰ نے اترپردیش کو آدرش پردیش بنانے کی سمت میں جو قدم اٹھائے ہیںاس سے مخالف پارٹیاں خاص کر بی جے پی کو بے حد پریشانی ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لیپ ٹاپ تقسیم،کنیا ودیا دھن اور سماجوادی پنشن ،کسان قرض معافی اور مفت آبپاشی ،۱۰۸ایمبولینس ،مفت دوا جیسے اسکیموں سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے ہیں ۔ مخالف پارٹیاں حکومت کی ترقیاتی اسکیموں کی صرف مخالفت کے لئے کھڑی رہتی ہیں ۔سماجوادی ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کے مرکزی اوردیگر ریاستوں کا برتاؤں ایک جیسا ہے مرکز میں حکومت ہونے کے باوجو دبی جے پی کے وزراء کو ریاست کی ترقیات میں دلچسپی نہیں ہے۔ ان کے پاس ریاستی حکومت پر تنقید کرنے کے علاوہ ترقیا ت کا کوئی ایجنڈانہیں ہے ۔مسٹر چودھری نے کہا کہ مرکزی حکومت کے سوتیلے برتاؤں کے باجود اپنے محدود وسائل سے ریاستی حکومت نے لکھنؤمیں میٹروریل چلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ جس پر تیزی سے کام چل رہاہے ۔