لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی نے آج کہاہے کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی حکومت نے اپنے ذرائع سے متعدد نئی و اہم اسکیموں کی شروعات کی ہے۔ ریاست کی ترقی کیلئے ایجنڈا تیار کیا ہے جس میں صنعتی سرمایہ کاری کیلئے مناسب ماحول پیدا ہوا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجندر چودھری نے آج جاری ایک بیان میں کہا کی وزیر اعلیٰ نے نجی سرمایہ کاری کو راغب کن کرنے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے زراعتی و آبپاشی کے علاقوں میں ترقی ، توانائی حلقوں میں سدھار، سبھی طبقوں کیلئے سماجی، اقتصادی، ترقیات کیلئے تعلیم، صحت ، سماجی تحفظ، مزدوروں، نوجوانوں کی بہبودی اور بہتر ترقی اور اسکیموں کے ساتھ انتظامیہ کو بہتر اور پُر اثر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔ مسٹر چودھری نے بتایا کہ ریاست کے صنعتی حلقوں میں سرمایہ کاری کوراغب کن کرنے کے مقصد سے گزشتہ دنوں سرمایہ کاروں کے اجلاس منعقد کئے گئے جس میں
ملک و بیرون ملک کی تقریباً ڈیڑھ سو کمپنیوںنے حصہ لیا تھا اس میں ۶۰۶۔۵۴ کروڑ روپئے کے سمجھوتہ پر دستخط کئے گئے جن میں بجلی ، سڑک اور آبپاشی اہم ہیں۔ ریاست میں بجلی بندوبست کو مضبوط کرنے کے مقصد سے بجلی کے منصوبوں کیلئے ۹۲۸۔۲۳ کروڑ روپئے کا بندوبست کیا گیا ہے۔