لکھنؤ(نامہ نگار)وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ہندی فیچر فلم ’میری کام‘کو ریاستی تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔جمعہ کو لکھنؤ پرموشن کے لئے آئی اس فلم کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے وزیر اعلی سے اپنی اس فلم کو ٹیکس فری کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
ابھی حال ہی میں مردانی کو بھی ریاستی حکومت نے تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ کیا تھا ۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ’میری کام‘ فیچر فلم مشہور خاتون باکسر میری کام کی زندگی کی جد و جہد اور فراہمی پر مبنی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نے بھروسہ دلایا ہے کہ اس فلم سے ریاست کی خواتی
ن کو سبق ملے گا اور وہ چیلنج سے بھرے کاموں اور پیشوں کو اپنا کر بہتر سماجی ذمہ داریوں کے لئے سبق لیں گی ۔