فتح پور(نامہ نگار) ۔یکم جولائی سے سماج وادی پارٹی کی رکن سازی مہم کے تحت ایس پی لیڈر فیضان احمدکے ذریعہ رکنیت سازی کیمپ کاانعقادکیا گیا۔ کیمپ میں سیکڑوںکی تعداد میںلوگوںنے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔
چوگلیا میںمنعقدہ رکن سازی مہم میں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی لیڈر فیضان احمد مون نے کہا کہ نوجوان وہ ذریعہ ہےں جو ملک کی سمت تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس کی مثال ریاست کے وزیر اعلیٰ وایس پی کے ریاستی صدر اکھلیش یادو ہیں جنھوںنے نوجوانوںکو آگے لانے اور آگے بڑھنے کے بارے میں سوچا اورانھیں آگے بڑھانے میں مدد کی۔ مسٹر مون نے کہا کہ جوکام سماج وادی پارٹی نے کئے ہیں وہ کسی دیگر سیاسی پارٹی نے نہیں کئے ہیں۔
نوجوانوںنے اپنی طاقت کو پہچانا ہے اورسمجھ لیاہے۔ انھوںنے نوجوانوں سے اپیل کی سماج وادی پارٹی کے شانہ بہ شانہ چلیں تاکہ ضلع ، ریاست اور ملک کی ترقی ہوسکتی ہے ۔ انھوںنے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ سماج وادی پارٹی کی عوامی اسکیموںکو گھر گھر تک پہنچائیں تاکہ ضرورت مندافراد مستفید ہو سکیں۔ کیمپ میں محمد محسن خان، راجہ خان، ذیشان احمد، جنیداحمد، نشانت شریواستو، نتیش ساہو ،ہری اوم ساہو اور ونود وغیرہ موجودتھے۔