الہ آباد کو بھی ملی میٹرو ریل کی سوغات ،گنگا کنارے گرین پارک کی ہوگی تعمیر
لکھنو¿: وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج الہ آباد کے نینی میں ۱۱۱۵ ایکڑ میں قائم ہونے ولای سرسوتی ہائی ٹیک سٹی صنعتی ٹاو¿ن سپ پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر الہ آباد اور آس پاس کے علاقوں کی ترقی کےلئے ۲۸۶۰۸ لاکھ روپئے کے ترقیاتی منصوبوںکا افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اسمارٹ سٹی بننے جارہے الہ آباد شہر کےلئے میٹرو ریل چلانے کا تحفہ دیتے ہوئے منطقائی کمشنر راجن شکلا کو جلد سروے کرانے کی ذمہ داری سونپی ۔ انہوںنے کہاکہ گنگا کے کنارے ۱۱۰ ایکڑرقبہ میں گرین پارک بھی بنایا جائے گا ۔انہوں نے اس موقع پر ذہین طلباءو طالبات کو مفت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے الہ آباد کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کو دیکھتے ہوئے کئی ترقیاتی منصوبوںکا خاکہ تیار کیاہے ۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ک اسمارٹ سٹی کی ترقیات کے ساتھ ساتھ سرسوتی ہائی ٹیک سٹی سے الہ آباد کے کاروباری اور مستقل شعبوں کی تیزی سے ترقی ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی اس علاقے میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیداہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد مذہبی نظریہ سے پاک شہر ہے ۔ جس کی اپنی خصوصیت ہے ۔ ملائم سنگھ یادو کے بعد خوش قسمتی سے انہیں بھی مہاکمبھ بھی منعقد کرانے کا موقع ملاہے ۔
صنعتی علاقے کی ترقی ، ماحولیات کی خاصیت کو دھیان میں رکھ کر کی جارہی ہے۔ اس ہائی ٹیک سٹی کے قیام سے گنگا اور جمنا میں کوئی آلودگی نہیںہوگی ۔ اس سے شہری اوردیہی دونوں حلقوں کی ترقی ہوگی ۔ ریاست کے نظم و نسق پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس بندوبست کو مزید بہتر بنایاجارہاہے ۔ اس کے ساتھ ہی جرائم پر مو¿ثر قدغن کےلئے ڈائل ۱۰۰ کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔ الہ آباد ضلع کی ترقی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے کہا یہاں کے گنگا پار اور جمنا پار جو لوگ علاقوں کی مساوی طور سے ترقی کی جائے گی ۔ پروگرام کو کابینی وزیر شیو کانت اوجھا ، رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو ، سابق رکن پارلیمنٹ ریوتی رمن سنگھ ، عتیق احمد ،رکن اسمبلی پرویز احمد ، ریاست کے چیف سکریٹری آلوک رنجن ،پرنسپل سکریٹری صنعتی ترقیات مہیش گپتا نے بھی خطاب کیا ۔