لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج اپنی سرکاری قیام گاہ پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی جانب سے شائع کافی ٹیبل بک کے ہندی اور انگریزی ایڈیشن کا اجراء کیا۔اس موقع پر کافی ٹیبل بل کی اشاعت سے منسلک سینئر صحافی پربھو چاؤلا اور پرنسپل سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل موجود تھے۔ کافی ٹیبل بک میں اترپردیش کے مختلف پہلوؤں کے ترقیاتی سفر کو تصاویر کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس میں ریاست میں سماج وادی مفکر جیسے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، ملائم سنگھ یادو، جنیشور
مشرا اور مدھولمئے سے متعلق مواد پیش کیا گیا ہے۔