لکھنؤ۔۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے مظفرنگر میں سخت کارروائی کے دعویٰ کو کھوکھلا قرار دیا ہے۔ ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ دو ماہ میں یہاں سماجی اقتدار نے دم توڑ دیا، لڑکیاں اسکول نہیں جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس امن وچین کا ماحول بنانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الزامات کی زد میں آئے مولانا نظیر کو ریاستی مہمان کی سہولیات مہیا کرانے والی حکومت بی جے پی کے رہنماؤں پر راسوکا کے تحت کارروائی کرتی ہے۔انہوں نے حکومت پر یکطرفہ کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے ایک نمائندہ وفد نے آج ڈی جی پی سے ملاقات کر کے اپنی شکایت درج کرائی ہے۔