اٹاوا(نامہ نگار)۔سیفئی میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو آج دوپہر کے بعد کور کمیٹی کے جلسہ کی صدارت کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ جلسہ میںشریک ہونے کے لئے گذشتہ شام سیفئی پہنچ گئے ۔ جلسہ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو سمیت ریاستی سطح کے تمام افسر بھی شرکت کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سیفئی میں پانچ سو بستروں کے سپراسپیشلسٹی بلاک کے افتتاح کااعلان کرچکے ہیں ااج سیفئی میں وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی صدارت اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی موجودگی میںکور کمیٹی کے ہونے والے جلسہ کوکافی اہم بتایا جارہ
ا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے سبب ضلع وپولیس انتظامیہ میںافراتفری کاماحول ہے۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سیفئی پہنچنے کے بعدا نڈور اسٹیڈیم کامعائنہ کیااور وہاں کے بندوبست کاجائزہ لیا۔
جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو بھی آج سیفئی پہنچ رہے ہیں۔
ریاستی حکومت نے سیفئی میں ۵۰۰بستروں کاسپراسپیشلٹی اسپتال کھولے جانے کے لئے ۵۶ء ۳۳۳ روپئے کابجٹ جاری کردیا ہے۔ مذکورہ بلاک سیفئی واقع دیہی ریسرچ احاطے میں تعمیر کرایا جائے گا۔ اس کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت نے اتر پردیش ریاستی تعمیری کارپوریشن کوذمہ داری سپرد کردی ہے۔ تعمیری کام جلد شروع ہونے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔