لکھنؤ(نامہ نگار)بجلی مزدور پنچایت کے جنرل سکریٹری گریش کمار پانڈے نے انتباہ دیا ہے کہ کل بجلی ملازمین وزی
ر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کریںگے۔ انہوںنے کہا کہ صبح بجلی ملازمین رانا پرتاپ مارگ پر واقع فیلڈ ہاسٹل پر جمع ہوںگے جس کے بعد ملازمین وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف کوچ کریںگے۔ اس کیلئے سبھی تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ ملازمین کا جلوس اشوک مارگ، جی پی او، راج بھون ہوتے ہوئے کالی داس مارگ کی طرف جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم کے مطالبات میں ۶۰ہزار خالی عہدوں پر جلد تقرری کئے جانا اور ٹھیکیداری نظام کو ختم کیاجانا ہے۔ مسٹر پانڈے کا کہنا ہے کہ اگر مظاہرہ کے بعد بھی ملازمین کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو عہدیدار آئندہ کا لائحہ
عمل طے کریںگے۔