لکھنؤ(نامہ نگار)اترپردیش حکومت نے ۵-کالی داس واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے تحفظاتی کام کیلئے ۹۶ء۱۷؍لاکھ روپیہ الاٹ کئے ہیں۔ محکمہ ریاستی املاک سے موصول اطلاع کے مطابق اس رقم سے ۵-
کے ڈی پر تحفظاتی کام کے مد نظر سکیورٹی گارڈ کیلئے کمرہ کی تعمیر اور دیگر ضروری کام ،جدید ویٹنگ روم کو جانے کیلئے ایک اسٹینلیس اسٹیل کا دروازہ اور ایک اسٹیل کا نیا زینہ، ٹوٹے ہوئے فرش کی جگہ پر کوٹا اسٹون لگایا جانا ،استقبالیہ کمرہ کے باتھروم کے آس پاس کی دیواروں پر ٹائلس لگایاجانا اور آوٹ گیٹ کے بغل میں جدید تعمیر سکیورٹی روم میں بجلی وائرنگ جیسے کام کرائے جائیں گے۔