لکھنؤ:وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر چیف سکریٹری آلوک رنجن نے حکومت کے اہم منصوبوں کو وقت سے پورا کرنے اور ان منصوبو ں کا فائدہ عوام کو جلد از جلد پہنچانے کے لئے ایک تین رکنی پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ کی تشکیل کی ہے۔ اس گروپ کے صدر خود چیف سکریٹری ہوں گے جب کہ پرنسپل سکریٹری مالیات اور سکریٹری وزیراعلیٰ پارتھ سارتھی سین شرما اس کے رکن ہوںگے۔