فتح پور (نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کی شکست،بدعنوانی اور جرائم واقعات میں اضافہ کے سبب حکومت کی خراب ہوتی ہوئی شبیہ کو درست کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لوہیا گاؤں میں بندوبست درست کرنے کیلئے افسران کی ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے ترجیحی کاموں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اعدادوشمار اور فائلیں درست کی جارہی ہیں۔ افسران ماتحتوں کی سرزنش کرنے بھی گریز نہیں کررہے ہیں۔چھٹیاں منسوخ کی جارہی ہیں اور وزیر اعلیٰ کے دورے
کی خبر کو توجہ سے سنا جارہاہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعلیٰ کسی بھی ضلع کا دورہ کرسکتے ہیں۔