لکھنؤ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ۱۰؍ستمبر کو سہ پہر ۳۰:۴ بجے سنت گاڈگے آڈیٹوریم سنگیت ناٹک اکادمی گومتی نگر میںاساتذہ کی اعزازیہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں ریاست کے وزیر ثانوی تعلیم محبوب علی سمیت محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری ، ڈائریکٹر اور دیگر سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔