لکھنؤ(بیورو)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اترپر دیش مہارت فروغ مشن کے تحت تربیت یافتہ ۱۰۰ خاتون امیدواروں کو سوامی ویویکا نند جینتی پر۱۲ جنوری ۲۰۱۵ کو ملازمت سے متعلق تقرری نامے تقسیم کریں گے۔اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ کی جانب سے ریاست کے نوجوانوں کے لئے آن لائن کریئر پلیٹ فارم لائف سیٹ بھی لانچ کیا جائے گا، جس سے ریاست کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں ۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے حکومت کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ وزیراعلیٰ کی پہل پر قومی یوم نوجوان کے موقع پر ۷ بڑی صنعتی یونٹوں سے امیدواروں کو تربیت دلانے اور برسر روزگار بنانے کے فلیکسی مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے۔ ان میں امل گمیٹیڈ بین کافی ٹریننگ کمپنی لمیٹیڈ(کیفے کافی ڈے) بنگلور ، سپر ہائوس لمیٹیڈ کانپور،شری لکشمی کاٹسن لمیٹیڈ کانپور، جی ۔ ۴ ؍ایس سیکیور سال
یوشن (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹیڈ ، گڑگائوں، فیوچر شارپ نٹ ورک سالیوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ نئی دہلی، ٹیلی کام نٹ ورک سالیوشن پرائیویٹ لیٹیڈ نئی دہلی اور انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سیکیورٹی ٹریننگ اینڈ منیجمنٹ گروپ کمپنی آف جائے کام الکٹرانک سیکورٹی سسٹم لمیٹیڈ ، ممبئی شامل ہیں۔ ان تما م کمپنیوں کاسالانہ ٹرن اوور ۱۰۰ کروڑ روپئے سے زیادہ ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ ان سبھی صنعتی یونٹوں کی جانب سے آئندہ ۳ سے ۵ برسوں کے دوران تقریباً ۵۰ ہزار امیدواروں کی تربیت اور تعین قدر کراکے ان میں سے کم سے کم ۸۰ فیصدی تربیت یافتگان کو روزگار سے وابستہ کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں مین پاور گروپ کے ذریعہ مشن کے توسط سے تربیت یافتہ کم سے کم ۱۰۰ ؍امیدواروں کو برسرروزگار بنایا جائے گا۔ا س گروپ سے بھی ایم او یو کی منتقلی اسی پروگرام میں کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ قومی یوم نوجوان کے موقع پر منعقد پروگرام میں وزیراعلیٰ کی جانب سے بھارت ابھییودیہ فائونڈیشن کے توسط سے منتخب ۵۰ نوجوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ یہ سبھی نوجوان لیڈر ’مائی اسکول مائی وائس‘ پروجیکٹ کے تحت منتخب کئے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ۱۵ گورنمنٹ اسکولوں میں زیر تعلیم تقریباً ۲ ہزار نوجوان طلباء نے وزیراعلیٰ کو اپنے تعلیمی اداروں اور سماج کے بارے میں اپنے خیالات سے واقف کرایا تھا۔انہی طلباء میں سے ۵۰ طلباء و طالبات کی ’مائی اسکول مائی وائس‘ پروجیکٹ کے تحت حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کے خواہشمند پرائیویٹ زمرے کے سی ایس آر پارٹنر س کے ذریعہ بھی اس پروگرام میں تعاون دیا جائے گا۔