لکھنو(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ اکھلیش یاد و۱۸ مئی کو ریاست کے تمام منطقائی کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ چیف سکریٹری آلوک رنجن نے آج اینکسی واقع اپنے دفتر کے جلسہ گاہ میں تمام پرنسپل سکریٹ
ریوں کا جلسہ کر کے ہدایت دی ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر محکمہ وار ترقیاتی اسکیموں کی ترقیاتی رپورٹ پروگرام نافذ العمل محکمہ کو مہیا کر اد ی جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی برس میں کرائے گئے کاموں کی ۳۱ مارچ ۲۰۱۴ تک کی ترقیاتی اور موجود ہ مالی برس میں کرائے جا رہے کاموں کی ۳۰ اپریل تک کی ترقیاتی رپورٹ پیش کی جائے انہوںنے کہا کہ پروگرام نافذ العمل محکمہ وار پیش کر کے ترقیاتی رپورٹ کو متعلقہ پرنسپل سکریٹری کے ذریعہ مہیا کرائی جائے گی ۔ مسٹر رنجن نے کہا کہ پرنسپل سکریٹریوں کو ریاست کی عوامی بہبودی اسکیموں ، لوہیا گاو¿ں کے کاموں کی ترقی سماج وادی پنشن اسکیم کسانوںکو مہیا کرائی گئی راحت رقم کی اسکیم کی ترقی ، فصل بیمہ اسکیم وغیرہ اسکیموں کی ضلع وار ترقی سے روشناس کرانا ہوگا۔