بھوپال: مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں 10 ستمبر سے ہونے والے 10 ویں عالمی ہندی کانفرنس کے پہلے ، پروگرام کی آرگنائزر وزارت خارجہ کی وزیر سشما سوراج نے کہا ہے کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بیٹی کی شادی کی طرح کانفرنس کا اہتمام کر رہے ہیں اور انہیں ایسا نظر آرہا ہے کہ یہ پروگرام بے مثال اور شاندار ہوگا۔ ۔10 سے 12 ستمبر کے درمیان ہونے والے اس کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔
تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے پیر کو وزیر اعلی مسٹر چوہان نے وزیر خارجہ محترمہ سوراج اور امور خارجہ کے مرکزی وزیرمملکت جنرل وی کے سنگھ کے ساتھ اس کاجائزہ لیا اور اس دوران حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ کانفرنس میں لگنے والی نمائشوں کا آج سے آغازہو گا۔ وزیر اعلی نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس بھوپال اور مدھیہ پردیش کے لئے منفرد اور انتہائی شاندار ہوگا۔ پورے دارالحکومت میں ھند¸ کی خوشبو پھیل جائے گی۔
تزئین کاری و خوبصورتی، مہمان نوازی، نمائندوں کی رہائش انتظام، ان کے ساتھ حکام کو منسلک کرنے ، کانفرنس کے مقام پر لانے لے جانے کے لئے گاڑی کا انتظام، گاڑی
رائیوروں کی تربیت، ثقافتی پریزنٹیشن، یادگاری نشان، کھانے کے معیار، ہندی ترانہ کا پریزنٹیشن، میڈیا سینٹر کے منتظمین وغیرہ کاجائزہ حتمی طور پر لیا گیا ہے ۔ کانفرنس احاطے کے تمام انتظامات، مہمانوں کا اندرون ریاست دورہ کے اہتمام کا بھی انہوں نے جائزہ لیا ۔محترمہ سوراج نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس وزیر اعلی مسٹر چوہان کی ذاتی دلچسپی لینے کی وجہ سے بے مثال ہوگا۔
انہوں نے تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے کانفرنس کا انعقاداپنی بیٹی کی شادی کی طرح کیا ہے ۔یہ شاندار اور با وقار نیز بے مثال کانفرنس ثابت ہو گا۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس دنیا کو خیر باد کہہ چکے ادیبوں کو بھی کانفرنس میں یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر مہمانوں کے لئے استقبالیائی بورڈ فوری طور لگانے کامشورہ دیا۔ ساتھ ہی مہمانوں کے قیام والے ہوٹل کے ارد گرد صفائی رکھنے اور کانفرنس کے دوران مسلسل حفظان صحت کا خیال رکھنے کو کہا۔ انہوں نے مہمانوں سے منسلک حکام کو ان کے فون پر ابھی سے رابطے میں رہنے کے لیے کہا ہے تاکہ ان کی آمد پر کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔