لکھنؤ، 6 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اترپردیش ٹکنیکل یونیورسٹی (یو پی ٹی یو) کی اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری لینے سے انکار کردیا ہے۔
مسٹر یادو نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی ایک یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری مل چکی ہے، ایسی صورت میں ایک اور ڈگری لینا مناسب نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ یو پی ٹی یو کے 12 جنوری کو منعقد ہونے والے جلسہ تقسیم اسناد میں ریاست کے وزیراعلی اکھلیش یادو کو اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔